فلسطین کے سنگین حالات پر جمعیۃ علماء ہند کی انسانیت بچاؤتحریک
میں عوام کی دلچسپی
صوبہ کے تمام اضلاع میں اس سلسلے میں بیداری کے سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا سمیت پوسٹرس و اعلانات کے ذریعے تشہیر
ممبئی ۵؍ اگست ۲۰۱۴ء
غزہ میں انسانیت سوز سفاکانہ صہیونی بربریت کے خلاف احتجاج اور ہزاروں
فلسطینی شہدا اورلاکھوں زخموں سے چور خانماں برباد فلسطینی پناہ گزینوں کو
انصاف دلانے کے لییجمعیۃ علماء ہند کے صدر قاری محمد عثمان منصور پوری نے
فلسطین کے حالت پر شدید ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی
مذمت کی ہے اور جمعیت کی جانب سے پورے ملک میں فلسطینی مظلوموں کے حق میں
انسانیت بچاؤ ہفتہ ۴؍ تا۸؍ اگست کے دوران منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ۸؍ اگست
جمعہ کو پورے ملک میں یومِ دُعا منانے کی اپیل بھی کی ہے ۔ انسانیت بچاؤ
ہفتہ کے تحت ملک کے مسلمانوں اور انسانیت نواز لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ
وہ مخصوص موبائیل نمبر۰۸۰۳۰۶۳۶۱۰۰؍پر مسڈ کال کے ذریعے اپنے احتجاج کو ضرور
درج کرائیں۔ نیز قنوتِ نازلہ کے اہتما م کی بھی گذارش کی گئی ہے ۔ جمعیت
کے صوبائی صدر مولانا
محمد ندیم صدیقی نے اس تحریک کی تفصیلات سے آگاہ کرنے
کیلئے تما م اضلاع کی جمعیتوں اور شہری جمعےۃ کے ذمہ داران کو بذریعے
ٹیلیفون اور ایس ایم ایس وغیرہ کے ذریعے تمام تفصیلات روانہ کر کے ہدایت دی
ہیکہ وہ اپنے اپنے علاقے کی عوام کے ذریعے اس مخصوص نمبر پر زیادہ سے
زیادہ مسڈ کال کرائیں ۔اعلانات،مقامی اخبارات میں اشتہارات ، اور ڈیجیٹل
بورڈوں کے ذریعے نیز سوشل میڈیا کے ذریعے اس تحریک کو زیادہ سے زیادہ مشتہر
کریں۔ہماری تھوڑی سی کوشس سے انشا ء اللہ تحریک کو کامیابی ملے گی ۔اور اس
کے اچھے نتائج و اثرات مرتب ہوں گے۔ اور انشاء اللہ ہمارے فلسطینی مظلوم
بھائیوں کو انصاف ملے گا اور ان پر سے ظلم و زیادتی کا جاری لا متناہی
سلسلہ بھی بند ہو گا۔اس کے لئے عوام و خواص دعاؤوں کا بھی خصوصی اہتمام
کریں ائمہ کرام فجر کی نماز کے بعد قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں
۔مولانا صدیقی نے ذمہ داران قوم و ملت سے خصوصی توجہ کے ساتھ مسڈ کال کی اس
مہم میں شریک ہونے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ جتنا زیادہ سے زیادہ کال کیا
جائے گا ہماری آواز اتنی ہی موثر اور مظبوطی کے ساتھ ایوان بالا میں پہنچ
سکتی ہے۔